Get Alerts

نیب دھمکیاں کسی اور کو دے ، مولانا فضل الرحمان

نیب دھمکیاں کسی اور کو دے ، مولانا فضل الرحمان
سورس: File photo

اسلام آباد،پی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیب دھمکیاں کسی اور کو دے اگر سوالنامہ آیا تو ردی کےسوا اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ 

مولانا فضل الرحمان کے ترجمان اسلم غوری نے نیب کی طرف سے  مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے کی خبروں کی تردید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں اور ان کے لانے والوں کے خلاف تحریک جاری رہے گی ۔ 

ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ نیب کی طرف سے کوئی سوالنامہ موصول نہیں ہوا اگر کوئی نوٹس آیا بھی تو اس کی اہمیت ردی کے سوا کچھ بھی نہیں ہوگی انہوں نے کہ نیب دھکمیاں دے رہی ہے جس کا ہم پر کوئی پریشر نہیں ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ نیب ایک انتقامی کارروائیوں کے لئے بنایا جانے والا نااہل ادارہ ہے ۔اس سے پہلے بھی نیب کی طرف سے کئی لوگوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے ۔ 

واضع رہے کہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کو خط لکھا ہے جس میں ان کے اثاثوں اور آمدن کی تفصیلات کے بارے میں پوچھا گیا ہے ۔ 

ٹیگز: