لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوی فردوس عاشق اعوان نے کہا پی ڈی ایم کی کشتی کا چپو اس وقت دو بچوں کے پاس ہے۔ اس وقت عوام کی آنکھ میں دھول جھونکی جا رہی ہے اور پی ڈی ایم والے صرف گیدڑ بھبکیاں دیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا شریف خاندان آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کرتے کسی طرح بھی اچھا نہیں لگتا اور نواز شریف لندن کے ریسٹورنٹ میں پیزا کھانے کے بجائے واپس پاکستان آئیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ حکومت کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اور اس پر کوئی کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کا مشن کرپٹ عناصر کا خاتمہ اور اپوزیشن مفاد پرستی کی سیاست کو چھوڑ کر عوام اور ملکی مفاد کی صرف بات کریں۔ راجکماری مریم نواز کے چہرے کے آثار چھلک رہے ہیں اور اپوزیشن کا کرپٹ ٹولہ صرف عوامی ہمدردی کے لئے صفائیاں پیش کر رہا ہے۔
معاون خصوصی پنجاب نے مزید کہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے نمائندوں کو ایوانوں میں بھیجا ہے لیکن کرپٹ ٹولے نے ہمیشہ سے ذاتی مفاد کی سیاست کی ہے۔