وزیراعظم کا بجلی اور گیس صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا حکم

وزیراعظم کا بجلی اور گیس صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی اور گیس کے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل اس طرح مکمل کیا جائے کہ گردشی قرضہ بتدریج کم ہو کر بالآخر ختم ہوجائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے شعبے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں بجلی اور گیس کے شعبوں میں موجود گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ توانائی کے شعبے میں موجود گردشی قرضے کو کم کیا جائے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بہتر پالیسی کے ذریعے 18-2013ءمیں گردشی قرضہ مکمل ختم کرنے کا عملی ثبوت دے چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلسل محنت اور موثر و جامع حکمت عملی سے دوبارہ اس مسئلے پر قابو پالیں گے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل اس طرح مکمل کیا جائے کہ گردشی قرضہ بتدریج کم ہو کر بالآخر ختم ہوجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوئی گیس کی تقسیم کار کمپنیاں بلوں کی ریکوری کے نظام کو فوری طور پر بہتر کرنے اور اس نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس کے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں