’خدا سب کو خوش آمدید کہتا ہے‘ پوپ فرانسس کی پادریوں کوہم جنس پرست جوڑوں کوبرکت کی دعا دینےکی اجازت

’خدا سب کو خوش آمدید کہتا ہے‘ پوپ فرانسس کی پادریوں کوہم جنس پرست جوڑوں کوبرکت کی دعا دینےکی اجازت
سورس: file

ویٹیکن: رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کوہم جنس پرست جوڑوں کوبرکت کی دعا دینےکی اجازت دے دی۔


پوپ فرانسس کی جانب سےہم جنس پرستوں کو دعائے برکت کی اجازت ملنے کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

پوپ فرانسس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پادریوں کو مخصوص حالات میں ہم جنس اور ’بے قاعدہ‘ جوڑوں کو برکت کی دعا دینے کی اجازت ہونی چاہیے تاہم، یہ عمل غیر قانونی کام کو جائز نہیں بنائے گا۔ 

ویٹیکن کا کہنا ہے کہ یہ چرچ کی باقاعدہ رسومات کا حصہ نہیں ہونی چاہئیں، ویٹیکن شادی کو ایک مرد اور عورت کے درمیان ہی دیکھتا ہے۔

 
ویٹیکن کےمطابق یہ اجازت اس بات کی علامت ہونی چاہیے کہ ’خدا سب کو خوش آمدید کہتا ہے‘۔

ویٹیکن کے بیان میں کہا گیا کہ پادریوں کو خدا کی رحمت اور محبت کے خواہاں افراد کو چرچ آنے سے کسی صورت منع نہیں کرنا چاہئے جہاں پر  وہ اپنے لیے خدا سے مدد طلب کر سکتے ہیں۔


 

مصنف کے بارے میں