جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے پی ٹی آئی کو اقتدار ملا آج بھی وہی حالات ہیں: شاہد خاقان عباسی

جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے پی ٹی آئی کو اقتدار ملا آج بھی وہی حالات ہیں: شاہد خاقان عباسی
سورس: file

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی تھی، آج بھی وہی حالات ہیں،  اس نظام کے ساتھ آپ کا ملک نہیں چلےگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  وزیراعظم، چیف جسٹس اور الیکشن کمشنر کہہ رہے ہیں تو انتخابات ہوں گے، میں سو بار کہہ چکا ہوں میں الیکشن نہیں لڑرہا جبکہ نواز شریف سے کوئی رابطہ کیا نہ انہیں رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے نئی پارٹی بنانے یا ن لیگ چھوڑنے سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔

 شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایک میٹنگ کی وجہ سے 14 سال سے نیب عدالت میں کھڑےہیں، میرےخلاف مقدمات،فضول ہیں ،14سال میں ایک گواہ آیاہے۔

 کیا آج کے نیب چیئرمین کویہ باتیں نہیں معلوم کہ کیس کیسے بنے، کیا انہیں نہیں معلوم کہ کیسے کوگوں کی زندگیاں خراب ہو رہی ہیں۔  14 سال معمولی عرصہ نہیں ہوتاکہ تب جاکر انصاف ملے، 15 سال بعد سب کہتے ہیں انصاف مل گیا لیکن اس بے انصافی کا جواب کون دےگا۔


انہوں نے کہا کہ عدالت رات کوکھل رہی ہے لیکن نیب جو کررہا ہے اس کا نہیں معلوم۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 13 فروری 2024 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں