بندر کے حملے مسلسل جاری، 5 افراد زخمی

 بندر کے حملے مسلسل جاری، 5 افراد زخمی
سورس: file

کوئٹہ: صوبہ بلو چستان کے شہر کوئٹہ میں ایک بندر کے انسانوں پر حملے مسلسل جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد کو زخمی ہو گئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کوئٹہ کی علمدار روڈ پر ایک بندر نے مسلسل دو روز کے دوران 5 افراد کو کاٹ کر زخمی کیا ہے۔

  

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ بندر ایک گھر کی چھت پر موجود ہے لیکن بندر کوپکڑنے کی تمام کوششیں اب تک ناکام ہوئی ہیں۔

 دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سیون میں بندرنے حملہ کرکے شکیل نامی شہری کو زخمی کر دیا تھا ۔

اہل خانہ کے مطابق بندر اچانک گھر میں داخل ہوا اور حملہ آور ہو گیا ۔

اس حوالے سے  وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ پہلے بندر پر حملہ کیا گیا اس کےردعمل کے طورپربعد میں بندر نے حملہ کیا تاہم، بندر کو قابو کر لیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں