توشہ خانہ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا

توشہ خانہ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا

راولپنڈی : نیب نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں 2 ملزموں کے نام شامل ہیں ۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسر محسن ہارون اورتفتیشی افسر وقار الحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا۔

احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں