باحجاب ایوا بی رکشے  میں سوار،لاعلم ڈرائیور نے گلوکارہ کا  ہی  گانا"کنا یاری" چلا دیا

 باحجاب ایوا بی رکشے  میں سوار،لاعلم ڈرائیور نے گلوکارہ کا  ہی  گانا

لاہور:’کوک سٹوڈیو سیزن 14‘ کے ’کنا یاری‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ   کی رکشے میں سفر کرنے کی ویڈیووائرل ہورہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ جس رکشے میں سفر کررہی تھی، ڈرائیور نےباحجاب گلوکارہ تو نہ پہچانا لیکن ان کے گانے "کنا یاری " کو چلا کر محظوظ ہوتا رہا۔

e466c646473da0da42af675f37642e79

با  حجاب ریپر گلوکارہ ایوا بی کی جانب سے رکشے میں سواری کرنے اور سفر کے دوران اپنے ہی گانے کو سننے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایوا بی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں رکشے پر سواری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مختصر ویڈیو میں ایوا بی نے سواری کرنے کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کرتی دکھائی دیں۔


ایوا بی نے رکشے کی سواری کے دوران اپنے گانے ’کنا یاری‘ کو چلائے جانے کے بعد ویڈیو ریکارڈ کرکے اسے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا کہ اب وہ رکشے والے کو کیسے بتائیں کہ وہ گانا انہوں نے ہی گایا ہے؟۔ایوا بی کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی ان کی ویڈیو کو شیئر کیا۔

مصنف کے بارے میں