کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی آئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کی کمی آئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے ہوگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 4,325 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2,200 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 762 روپے ہو گئی تھی۔