تعلیم میں انصاف ہونا چاہیے، یکساں نصاب کی کوشش کر رہے ہیں:شفقت محمود

تعلیم میں انصاف ہونا چاہیے، یکساں نصاب کی کوشش کر رہے ہیں:شفقت محمود
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم میں انصاف ہونا چاہیے، یکساں نصاب تعلیم لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو احساس دلانا ہے تعلیم بچوں کے لیے بہت ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ جو بچے سکولوں سے باہر ہیں اس کی کیا وجہ ہے ، تعلیم ہماری قوم کا مستقبل ہے ،ہم سب کو ملکر محنت کرنی ہو گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ نصاب میں اسکیل کو شامل کرنا بہت ضروری ہے ، والدین کی بچوں کو تعلیم نہ دلانے کی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ بہت سے والدین سمجھتے ہیں بچوں کو پڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں ، پاکستان کی شرح خواندگی کو بہت آگے لے کر جانا ہے ، ملک میں شرح خواندگی 58 فیصد ہے جو بہت کم ہے۔