سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے اضافہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 650 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 27 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ 
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 558 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 8 ہزار 968 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کیساتھ 1900 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں