پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز نے  گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

 پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز نے  گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

لاہور: لاہور قلندرز نے  گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 62 اور جہانداد خان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔فخرزمان 6، رسی وین ڈیر ڈوسن 15، عبداللہ شفیق 11، سکندر رضا 18، کورلوس براتھویٹ 6، شاہین آفریدی 12 اور سلمان فیاض 2 رنز بناسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسنین اور محمد حسنین نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد، محمد عامر اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کھائی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرایا تھا۔

مصنف کے بارے میں