حکومت سازی میں تعاون ، ایم کیو ایم نے  ن لیگ اور پی پی کو یقین دہانی کرادی

 حکومت سازی میں تعاون ، ایم کیو ایم نے  ن لیگ اور پی پی کو یقین دہانی کرادی
سورس: file

اسلام آباد:حکومت سازی میں تعاون  کی  ایم کیو ایم نے  ن لیگ اور پی پی کو یقین دہانی کرادی ہے۔ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقات ختم ہوگئی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی قیادت میں ایم کیو ایم کا وفد واپس روانہ ہوگیا ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے۔

ذرائع  کے مطابق  حکومت سازی کی تشکیل سے متعلق ابتدائی مسودہ ایم کیو ایم پاکستان وفد کے حوالے کردیا گیاہے۔ ایم کیو ایم وفد مسودہ پر پارٹی قیادت کے ساتھ مشاورت کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر ایم کیو ایم دوبارہ ن لیگ رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔اس موقع پر میڈیا  سے  گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سازی کے مشکل مرحلے میں ساتھ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنی حمایت کی یقین دہانی کروادی، امید ہے آج ہی اعلامیہ جاری ہوگا۔

مصنف کے بارے میں