Get Alerts

اسرائیل نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا

اسرائیل نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا

تل ابیب : اسرائیل نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، آئندہ چند دنوں میں ایران پر امریکی حملے کا امکان ہے، اور اگر امریکی صدر نے حملے کی منظوری دی تو یہ حملہ جون کے حملے سے بھی بڑا ہو سکتا ہے، جس میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے شامل ہوں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کے دفاعی اور ہنگامی اداروں کو تیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جبکہ تل ابیب میں شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسرائیلی حکام نے شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر میزائل داغ سکتا ہے۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نے سکیورٹی سے متعلق متعدد ہنگامی اجلاس کیے ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ٹیگز: