مریم نواز 2018 میں این اے 120 کی نشست پر الیکشن لڑیں گی، پارٹی ذرائع

مریم نواز 2018 میں این اے 120 کی نشست پر الیکشن لڑیں گی، پارٹی ذرائع

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گی۔ مریم نواز والد نواز شریف کی سابقہ اور والدہ کلثوم نواز کی موجودہ نشست این اے 120 پر انتخابات میں اُمیدوار کے طور پر حصہ لیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز اس وقت پنجاب اسمبلی کی صوبائی نشست پی پی 140 کی مہم چلا رہی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے مریم نواز یا مسلم لیگ (ن) کے کسی اور رہنما کی جانب سے موقف سامنے نہیں آ سکا کہ کیا واقعی مریم نواز شریف نے آئندہ انتجابات میں والد کی نشست پر حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے؟۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سبکدوش ہونے والے اپنے والد کی نشست این اے 120 پر منعقدہ ضمنی انتخابات میں اپنی والدہ کلثوم نواز کے لیے انتخابی مہم چلائی تھی جس میں کلثوم نواز کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں