کیلیفورنیا حکام کی ماڈرنا ویکسین کی بقایا خوراکیں روکنے کی ہدایت، خبر ایجنسی

California urges providers to halt use of batch of Moderna vaccines
کیپشن: فائل فوٹو

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حکام نے ماڈرنا ویکسین کی بقایا خوراکیں روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، یہ فیصلہ افراد میں اس کے منفی اثرات رپورٹ ہونے پر کیا گیا ہے۔

خیال رہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت کے بعد امریکی حکومت نے موڈرنا سے کروڑوں خوراکیں خرید رکھی ہیں جبکہ مزید کیلئے آرڈر دیا جا چکا ہے۔ امریکا نے اگست 2020ء میں اس دوا ساز کمپنی سے 100 ملین حفاظتی ٹیکے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جسے دسمبر میں 200 ملین تک بڑھا دیا گیا تھا۔ امریکی حکومت کا موڈرنا سے 100 ملین ویکسین کی خوراکیں خریدنے کا پروگرام ہے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ امریکا عالمی وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ اس وبائی مرض سے متاثر ہو کر لاکھوں امریکی موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ جبکہ روز بروز کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔