کشیدگی نہیں چاہتے لیکن پاکستان کی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا: قومی سلامتی کمیٹی 

کشیدگی نہیں چاہتے لیکن پاکستان کی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا: قومی سلامتی کمیٹی 
سورس: File

اسلام آباد : قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر غور کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے شرکا کو بریفنگ دی گئی، قومی سلامتی کمیٹی میں دفاعی اداروں کی جوابی سٹرائیک پر بھی بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایرانی جارحیت کے جواب میں موثر کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کمیٹی نے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارا جواب موثر اور اہداف کے حصول پر مبنی تھا، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، تمام ہمسائیوں سے امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سفارتی محاذ اور اعلیٰ عسکری حکام نے پاک ایران سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان نے ایرانی سرزمین پر کامیاب انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا، پاکستان نے ایرانی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جبکہ اجلاس میں پاکستان کے ایران میں تعینات سفیر نے بھی بریفنگ دی۔

مصنف کے بارے میں