ذکاء اشرف نے استعفیٰ دے دیا

 ذکاء اشرف نے استعفیٰ دے دیا
سورس: File

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ  ممبربورڈ آف گورنرز کی حیثیت سے بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف مستعفی ہو گئے  ہیں ۔ انہوں نے گورننگ بورڈ تشکیل دینے سے روکنے پر استعفی دیا۔ وہ  کمیٹی کے اجلاس میں مستعفی ہوئے ۔ 

مستعفی ہونے کے بعد ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہا تھا۔ اس طرح ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں۔ اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمشنر شاہ خاور نئے چئیرمین پی سی بی کے آنے تک کرکٹ بورڈ کے معاملات دیکھیں گے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کھیل نے کچھ دن قبل پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو بورڈ گورننگ تشکیل دینے سے منع کیا تھا۔ذکا اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو مکمل ہونا تھی۔