چاہتے تھے نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرتے: ذکا اشرف

چاہتے تھے نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرتے: ذکا اشرف

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکا اشرف کاکہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرتے، ہم نے نجم سیٹھی کو بھی پیغام بھجوایا تھا ۔

پی سی بی  مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ اس کی صدارت  نئے چیئرمین ذکا اشرف نے کی ۔انہوں نے اس اجلاس میں  کرکٹ کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اعلامیہ کے مطابق  نئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی تعیناتی کرکٹ بہتر فیصلہ ثابت ہوگا۔

ذکا اشرف نے مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرن ان چیف وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کا شکر گزار ہوں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ  انکے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، میری خواہش تھی کہ اختلافات نہیں ہونے چاہئیں، ہم چاہتے تھے نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرتے، ہم نے نجم سیٹھی کو بھی پیغام بھجوایا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ، ورلڈکپ سمیت بہت سے معاملات میں بہتری کی ضرورت ہے، ہم اپنی پوری توجہ کرکٹ اور کرکٹرز کی بہتری پر مرکوز رکھیں گے۔ بین الاقوامی محاذ پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، کوشش ہوگی عالمی سطح پر پاکستان کرکٹ کو اسکا جائز حق دلوائیں۔



چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بورڈ کے معاملات میں شفافیت لانے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

مصنف کے بارے میں