پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی ہوگا، نہیں ذکا ءاشرف ہوگا: آصف زرداری اور نواز شریف آمنے سامنے 

 پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی ہوگا، نہیں ذکا ءاشرف ہوگا: آصف زرداری اور نواز شریف آمنے سامنے 
سورس: File

لاہور : پی سی بی چیئرمین کی تعیناتی پر سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف آمنے سامنے آگئے ہیں۔ 

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ پی سی بی کا مستقل چیئرمین ہونا چاہیے ۔ نجم سیٹھی اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے انہیں ہی مستقل چیئرمین ہونا چاہیے۔ 

دوسری طرف سابق صدرآصف علی زرداری کی خواہش ہے کہ ان کے دور میں پی سی بی چیئرمین رہنے والے ذکاء اشرف کو یہ عہدہ دیا ۔ ابھی تک دونوں رہنما اپنی اپنی بات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں