لاہور:سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور نجم سیٹھی کی بیٹی میرا سیٹھی کی شادی میں تصاویر پر تنقید کرنا وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کو مہنگا پڑگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ زرتاج گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میرا سیٹھی کی ان کے شوہر اور نجم سیٹحی کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں علی سیٹھی اپنی بہن کا بوسہ لیتے نظر آرہے ہیں۔
اس تصویر کو لیکر زرتاج گل نے کہا کہ ”یہ ہے جناب محترم نجم سیٹھی صاحب اور یہ تصویر ہے ان کی بیٹی کی شادی کی اور یہ پپی لینے والا اس کا دولہا نہیں اس کا دوست ہے اور اس کا دولہا آگے آگے چل رہا ہے۔یہ نجم سیٹھی دن رات عمران خان پر کیچڑ اچھالتا تھا اب اپنی اخلاقیات دیکھ لے۔لعنت ہی بنتی ہے۔

وزیر مملکت کی جانب سے بے جا تنقید اور کم علمی کا نوٹس لیتے ہوئے نجم سیٹھی بھی میدان میں کود پڑے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”کلائمیٹ منسٹر صاحبہ آپ کو ٹھنڈ تو نہیں لگ رہی ؟یہ میرا سیٹھی کا بھائی علی سیٹھی ہے!فوراً معافی مانگو۔
Disgusting shameful deplorable and third class comments just reflecting her own character. No wonder whole ship is sinking so fast. @ImranKhanPTI this minister should be sacked ASAP for her tweet. https://t.co/R970BWSAge
— Dr Ashraf Chohan (@DrAshrafChohan) November 29, 2019
بعدازاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی زرتاج گل وزیر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کو وزارت سے مستعفی ہونے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔خیال رہے کہ اداکارہ میرا سیٹھی کی شادی گزشتہ دنوں ان کے دوست سے ہوئی تھی۔
یے عورت وزیر رہنے کے لائق ہے یا نہیں۔#اسطعفیٰ_دو
— saeed channa (@saeedchanna6) November 30, 2019
وضاحت @najamsethi نے دے دی۔#زرتاج_گل_اسطعفیٰ_دو @MairaSethi @alisethi6 @Wabbasi007 @WaseemBadami @Dr_FirdousPTI @Ali_MuhammadPTI
آپ کیا کہتے ہیں؟@sherryrehman @ShireenMazari1 @asmashirazi @BeenishSaleem @DrFizaAkbarKha1 pic.twitter.com/3R00cDQQ0l
تاہم اس سارے معاملے پر وزیر مملکت زرتاج گل نے وضاحت دیتے ہوئے نجم سیٹھی کو جواب دیا کہ ''تحقیقاتی صحافت کا لیول چیک کریں کہ آپ ایک جعلی اکاؤنٹ کا جواب دے رہے ہیں اور اس پر مجھ سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں''۔زرتاج گل نے نجم سیٹھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ جس ٹوئٹر اکاؤنٹ سے میرا سیٹھی کی شادی کی تصویر پر تنقید کی گئی ہے وہ وزیر مملکت کا جعلی اکاؤنٹ ہے۔
Retarded Chirrya.
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) November 29, 2019
Check the level of investigative journalist @najamsethi - responding to a FAKE account, and asking me to apologize!????♀️
He knows I blocked him last year after he tweeted nonsense. The man knows my genuine account.
APOLOGIZE for your wrong accusation, Mr. Najam. pic.twitter.com/mZVVNqm1i4