Get Alerts

شہبازشریف کا وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ، گل پلازہ سانحہ پر اظہار افسوس

شہبازشریف کا وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ، گل پلازہ سانحہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد:وزیرِاعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گل پلازہ میں پیش آنے والے سانحے پر گہرا افسوس کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم نے متاثرین کی مدد اور ریسکیو آپریشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ افراد اور دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کرے گی اور سانحے کی جامع انکوائری کی جائے گی تاکہ ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جا سکے۔

ٹیگز: