اسلام آباد :پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا دستہ جدید ایف-16 (بلاک 52) طیاروں کے ساتھ سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر پہنچ گیا ہے۔ دستہ شاہین کثیر القومی فضائی مشقیں ’’سپیئرز آف وکٹری 2026‘‘ میں شرکت کرے گا۔
مشقوں میں پاکستان، سعودی عرب، امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور دیگر 10 ممالک کی فضائی افواج شریک ہوں گی۔ پی اے ایف کی شرکت علاقائی امن کے فروغ اور بین الاقوامی عسکری تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔