ریلیز سے قبل ہی نوکیا 8کی جھلک منظر عام پر آگئی

نیویارک: مایہ ناز موبائل فون کمپنی نوکیا نے ایک مرتبہ پھر کامیابی کی جانب اپنا سفر شروع کر دیا۔ اپنے گزشتہ فونز 3310 ، نوکیا تھری، فائیو اور سکس اینڈرائیڈ سمارٹ فونز متعارف کرائے جانے کے بعد اب نوکیا 8 جس کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

ریلیز سے قبل ہی نوکیا 8کی جھلک منظر عام پر آگئی

نیویارک: مایہ ناز موبائل فون کمپنی نوکیا نے ایک مرتبہ پھر کامیابی کی جانب اپنا سفر شروع کر دیا۔ اپنے گزشتہ فونز 3310 ، نوکیا تھری، فائیو اور سکس اینڈرائیڈ سمارٹ فونز متعارف کرانے کے بعد اب نیا  نوکیا 8 بھی متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے نوکیا 8 کی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ درحقیقت ان تصاویر سے اس کے فیچرز کا اندازہ ہوتا ہے اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ فون ورٹیکل ڈوئل ریئر کیمرہ سیٹ اَپ زیسس برانڈڈ آپٹکس، فنگر پرنٹ سنسر اور ہوم بٹن کے ساتھ ہے۔اس کی اسکرین ممکنہ طور پر 5.3 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہے۔
اس فون میں اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، چار سے چھ جی بی ریم اور اینڈرائیڈ نیویگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ 13 میگا پکسل سنسرز والا ڈوئل کیمرہ بھی ہوگا۔کہا جارہا ہے کہ یہ فون رواں ماہ کے آخر میں یعنی 31 جولائی کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور اس کی قیمت 675 ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

447de3cc7c270f4d792afd7351cf2ed0 378137bdaa9a242875966983be07679c