سابق وزیراعظم کو گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنیکی سزا دی جا رہی ہے، احسن اقبال

سابق وزیراعظم کو گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنیکی سزا دی جا رہی ہے، احسن اقبال
کیپشن: عمران نیازی سے بیرونی فنڈنگ کا حساب کیوں نہیں لیا جاتا، احسن اقبال۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ن لیگ فیس بُک پیج

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ ترین دن آج دیکھا ہئ کیونکہ سابق وزیراعظم کو گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی خدمت کی جس کی سزا دی جا رہی ہے اور عوام کو نواز شریف پر یقین ہے۔ سابق وزیراعظم پر چارج شیٹ کے 2 صفحات دیئے گئے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہاتھ صاف ہیں اور کارروائیوں کو انتقامی احتساب بنا دیا گیا۔ قطر کے سرکاری ادارے نے پاکستان سے ایل این جی کا معاہدہ کیا اور عمران نیازی سے بیرونی فنڈنگ کا حساب کیوں نہیں لیا جاتا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا جمہوری حکومت کی سانس اکھڑی ہوئی ہے اور شاہد خاقان کی وجہ سے ملک اربوں ڈالر نقصان سے بچ گیا۔ بی آر ٹی پشاور تمام جرائم کی ماں ہے جبکہ پشاور کھڈوں کا شہر بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس پر کیوں نہیں کسی کو پوچھا جا سکتا اور ملک میں احتساب کو بدقستمی سے انتقامی احتساب بنا دیا گیا ہے۔