کراچی پولیس نے سجنا گروپ کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

کراچی پولیس نے سجنا گروپ کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا
سورس: file photo

کراچی :اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے،

نیونیوز کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں نے 2013 میں ٹی ٹی پی سجنا گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ 

گرفتار دہشتگردوں کے نام سیف اللہ عرف محسن اور حضرت بلال عرف بلال شامل ہیں ۔  مبینہ دہشت گرد کراچی میں بھتہ خوری سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ گرفتاردونوں دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں۔ دہشت گردوں سے شارٹ مشین گن، دستی بم اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

 دہشتگرد بھتہ لیکر سجناں گروپ کے کمانڈر فخرالدین عرف ملنگ کے حوالے کرتے تھے۔دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پرحملوں کابھی اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نوجوانوں کی ذہن سازی اورنیٹوکنٹینرکو2013میں آگ لگانے کے واقعے میں ملوث ہیں۔