ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ،ٹرافی کی منہ دکھائی 

ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ،ٹرافی کی منہ دکھائی 

کراچی: ایشیا کپ2023  کے  شیڈول کے اعلان کے ساتھ ٹرافی کی منہ دکھائی بھی ہوگئی۔ ایشیا کپ 2023 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی اس میں ذکا اشرف  سمیت پاکستان کے متعدد کرکٹرز نےشرکت کی۔پی  سی بی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف نے  ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی  کی اور باقاعدہ  سٹیج پر آتش بازی کی تقریب ہوگئی اس کے بعد    ٹرافی کی منہ دکھائی ہوئی۔تقریب میں  سابق کپتان وقار یونس، محمد حفیظ اور عبدالرحمان کی بھی شریک ہوئے ۔

قبل ازیں  ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جے شاہ نے ٹوئٹر پر ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ملتان میں ہو گا، پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں پہلا میچ کھیلیں گی، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو کینڈی میں مدمقابل ہوں گی۔

ملتان اور لاہور پاکستان میں 4 میچز کی میزبانی کریں گے، پاکستان اور بھارت 10 ستمبر کو کینڈی میں پھر مد مقابل آسکتے ہیں، ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو سری لنکا میں ہوگا۔ایشیاء کپ کے میچز 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جے شاہ نے کہا مجھے مینز ایشیا کپ 2023 کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جو ایشیائی قوموں کو متحد کرنے اور یکجہتی کی علامت ہے۔ آئیں مل کر کرکٹ کا جشن منائیں اور ان اقدار سے جڑ جائیں جو ہمیں متحد کرتے ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم سپر فور میں کوالیفائی کرتی ہے تو اے ون قرار پائے گی جبکہ بھارتی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ سپر فور مرحلے میں اے ٹو ہو گی۔  سپر فور مرحلے میں اے ون اور اے ٹو کا میچ 10 ستمبر کو کولمبو میں ہو گا۔اے سی سی کا کہنا ہے کہ سپر فور مرحلے میں ایک میچ لاہور اور 5 میچز کولمبو میں ہوں گے جبکہ ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔/

مصنف کے بارے میں