لاہور / اسلام آباد / کراچی / کوئٹہ :ملک بھر میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل کل سے شروع ہونے جا رہا ہے جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں، آندھی اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں آج بھی بارش متوقع ہے جبکہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔