واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔
واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ نکات پر بات چیت جاری ہے اور معاہدے کا اعلان جلد متوقع ہے۔
پاکستانی وفد نے امریکی سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹنک اور یو ایس ٹی آر جیمیسن گریئر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ زراعت، معدنیات، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سمیت کئی شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔