لندن/نئی دہلی: معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پاکستان بھارت حالیہ فضائی جھڑپ پر چشم کشا رپورٹ شائع کی ہے جس میں بھارتی فضائیہ کی ناکامی کی بنیادی وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیاروں پر نہ تو میٹیور میزائل نصب تھے، نہ جدید الیکٹرانک جیمنگ سسٹمز موجود تھے اور نہ ہی رئیل ٹائم ڈیٹا سسٹم فعال تھا، جس کے باعث وہ پاکستان کے میزائل حملوں سے بچاؤ میں ناکام رہے۔
رافیل طیارے، جنہیں بھارت نے "گیم چینجر" قرار دیا تھا، اپنی کارکردگی میں بری طرح ناکام ہوئے۔ چین کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ رئیل ٹائم ٹارگٹنگ ڈیٹا نے پاکستان کو فیصلہ کن برتری دی۔
بھارتی دفاعی ماہرین اور اپوزیشن مودی حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں کہ وہ ناکامی پر پردہ ڈال رہی ہے، جبکہ فوجی حلقے رافیل کی ناکامی کا ملبہ ڈسالٹ ایوی ایشن پر ڈال رہے ہیں۔