ممبئی :بھارت میں بی جے پی کی حکومت کے تحت خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تمل ناڈو میں 10 سالہ بچی کے ساتھ سکول سے واپسی کے دوران جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جس پر پولیس نے تاخیر سے کارروائی کی۔ حزبِ اختلاف نے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اقوامِ متحدہ اور بھارتی سرکاری رپورٹس کے مطابق بھارت میں کم عمری لڑکیاں جنسی استحصال کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔ نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو نے بچوں کے خلاف جرائم میں تیزی سے اضافے کی تصدیق کی ہے، جبکہ بھارت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر حفاظتی اقدامات میں ناکام ہیں۔
مودی حکومت کی ناقص پالیسیاں، سیاسی مفادات کی جنگ اور سماجی رواداری کی کمی اس سنگین مسئلے کو بڑھا رہی ہے، جس کی وجہ سے بھارت میں خواتین اور بچوں کی عزت و جان غیر محفوظ ہو گئی ہے۔