Get Alerts

شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکہ روانگی

شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکہ روانگی

ممبئی :بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار شاہ رخ خان نئی ایکشن فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد دی گئی اور مزید علاج کے لیے امریکا روانہ کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  شاہ رخ خان کو ممبئی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کمر اور پٹھوں میں چوٹ آئی۔ ہسپتال کے مطابق چوٹ زیادہ سنگین نہیں تھی، مگر احتیاطاً معمولی سرجری کی گئی۔

ڈاکٹروں نے انہیں چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد اداکار نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا۔اداکار کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق ان کا خاندان پہلے سے امریکا میں موجود ہے اور شاہ رخ کم از کم ستمبر تک وہیں قیام کریں گے۔

اداکار کے زخمی ہونے کے باعث فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ وقتی طور پر روک دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان گزشتہ کچھ برسوں سے مسلسل ایکشن فلموں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں اور اکثر خطرناک مناظر خود ادا کرتے ہیں، جس کے باعث انہیں چوٹ لگنے کے واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں۔

ٹیگز: