Get Alerts

خیبرپختونخوا: سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کا بڑا فیصلہ، امیدوار دستبردار نہ کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا: سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کا بڑا فیصلہ، امیدوار دستبردار نہ کرنے کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں، جب اپوزیشن جماعتوں نے 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اپنے تمام امیدواروں کو دستبردار نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں مختلف سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو دستبردار نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے امیدواران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد اپوزیشن نے حکومت کے ساتھ 5 اور 6 کے فارمولا پر عمل درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

اس سے قبل، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے اپنے ناراض امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے پر قائل کر لیا تھا تاکہ انتخابی میدان میں اپنی پوزیشن مستحکم کی جا سکے۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کی تیاریوں کے درمیان سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے، اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد انتخابات میں کس حد تک کامیاب ہو پائے گا۔
 

ٹیگز: