Get Alerts

محمد عثمان طاہر جپہ نے بطور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

محمد عثمان طاہر جپہ نے بطور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مظفرگڑھ: محمد عثمان طاہر جپہ نے بطور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے فوری بعد انہوں نے سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں اور ممکنہ ریسپانس حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لیے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (SMBR) کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ، اسسٹنٹ کمشنر اظہر ظہور اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

نئے ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور عوامی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

عثمان طاہر جپہ کا کہنا تھا کہ وہ مظفرگڑھ میں شفاف اور جوابدہ نظامِ حکومت کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور ان کی اولین ترجیح عوامی خدمت ہو گی۔ انہوں نے سرکاری امور کی انجام دہی کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

ٹیگز: