Get Alerts

پاکستان نے ایران کو شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پاکستان نے ایران کو شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بنکاک :پاکستان کی انڈر 16 والی بال ٹیم نے تھائی لینڈ میں ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت کر ایک نیا اعزاز حاصل کیا ہے۔ فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔

پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے باوجود شاندار کم بیک کیا اور یہ تاریخی فتح اپنے نام کی۔ میچ کا اسکور 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 رہا۔

پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، جو جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے۔

یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان نے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیتی ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
 
 

ٹیگز: