Get Alerts

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ماہرین کا کراچی-روہڑی ریلوے ٹریک کے لیے اہم معائنہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ماہرین کا کراچی-روہڑی ریلوے ٹریک کے لیے اہم معائنہ

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ماہرین نے کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کا معائنہ کیا جو ایم ایل ون پیکیج کا حصہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف ٹرانسپورٹ پلانر نے پاکستان ریلوے کے افسران کے ہمراہ اس ٹریک کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران ماہرین نے پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو افسر، اے جی ایم انفرا اسٹرکچر اور چینی ماہرین سے بھی ملاقات کی۔

اے ڈی بی کے فیکٹ فائنڈنگ اسپیشلسٹ ایم ایل ون پراجیکٹ کی تیاری کے حوالے سے رپورٹ مرتب کریں گے، جس پر منصوبے کی فائنانسنگ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

کراچی سے روہڑی تک اس ٹریک کی اپ گریڈیشن ایم ایل ون کے پہلے پیکج کا حصہ ہے، جس سے نہ صرف ریکو ڈک تک رسائی میں آسانی ہوگی بلکہ تھر کول کی ترسیل بھی تیز اور بلا رکاوٹ ہو گی۔
 

ٹیگز: