Get Alerts

نورین نیازی کے بیان پر حکومتی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس

نورین نیازی کے بیان پر حکومتی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد: معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کے بیان پر حکومتی رہنماؤں کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا، طارق فضل چودھری اور وفاقی وزیر طلال چودھری نے بیان کو افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی ایک تاریخی کامیابی ہے، جسے دنیا نے تسلیم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فتح نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا۔انہوں نے  کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی فیملی پاکستان مخالف بیانات کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ طارق فضل چودھری کے مطابق نورین نیازی کا بیان پاکستان کی سالمیت، عزت اور وقار کے منافی ہے، جس کی پوری قوم مذمت کرتی ہے۔

وفاقی وزیر طلال چودھری نے بھی نورین نیازی کے بیان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کا ہدف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوششیں کی گئیں اور معیشت کو نقصان پہنچانے کے اقدامات بھی کیے گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نورین نیازی کا بیان ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

ٹیگز: