کوالالمپور:ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے سنسنی خیز سیمی فائنلز کل ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوں گے۔
پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فرانس سے ہو گا، جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا مدِمقابل ہوں گے۔ ان دونوں مقابلوں کے فاتحین فائنل میں جگہ بنائیں گے، جو ہفتے کی شام کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے گروپ بی کے میچز مکمل ہونے کے بعد ملیشیا کے ساتھ پوائنٹس برابر ہونے کے باوجود گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ملیشیا نے جاپان کو اپنے آخری میچ میں شکست دی، تاہم جاپان کی جانب سے آخری لمحات میں کیا گیا ایک گول پاکستان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔