کیلیفورنیا: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ جنگی تصادم کے خدشات نے عالمی معیشت پر گہرے اثرات ڈالے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمت 76.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے، جو عالمی سطح پر مہنگائی کی ایک نئی لہر کو جنم دے گا۔
غیریقینی صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کار سونا اور دیگر محفوظ اثاثے خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر دشمنوں کی جانب سے اشتعال انگیزی جاری رہی تو آبنائے ہرمز بند کرنے کا آپشن زیر غور ہے، جو عالمی تجارت کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔