ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار سنيل شیٹی نے اپنے ساتھی اداکار اکشے کمار کے حسِ مزاح اور چنچل طبیعت کی تعریف کی ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سنيل شیٹی نے کہا کہ اکشے کمار کی فطرت میں شرارت اور مزاح شامل ہے، اور یہ خصوصیت ان کے اندازِ اداکاری کا مستقل حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکشے کمار ہر کردار یا سین میں کچھ نیا اور مختلف شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ اداکاری ہو یا ایکشن سین، وہ مزاحیہ عنصر کو بھی ساتھ لے کر چلتے ہیں۔
سنيل شیٹی نے بالی وڈ اداکار گووندا اور سلمان خان کے مزاحیہ انداز اور بہترین کامک ٹائمنگ کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان دونوں اداکاروں کی قدرتی مزاح اور آسان اندازِ اداکاری سے متاثر ہیں۔
واضح رہے کہ اکشے کمار اور سنيل شیٹی کی نئی فلم “Welcome to the Jungle” رواں ماہ کی 26 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی، جس میں دیشا پٹانی، جیکولین فرنینڈس، پاریش راول سمیت متعدد نامور اداکار شامل ہیں۔