عمران خان نے غیرملکی کھلاڑیوں کو ”پھٹیچر“ کہنے کی وجہ بتا دی

اٹک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک رسمی جملے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہا تھا اور اسے سیاسی رنگ دے کر میڈیا پر اچھالا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک رسمی جملے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہا تھا اور اسے سیاسی رنگ دے کر میڈیا پر اچھالا گیا جب کہ (ن) لیگی رہنما جاوید لطیف نے جو زبان استعمال کی اسے فوری طورپر دبا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے کرپشن کی جب نیب سے پوچھا تو انہوں نے کہا ہم نے کسی کو کوئی خط نہیں لکھا اس کا مطلب ہے کہ یہ حکومتی وزرا کی شرارت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران عوام کے پیسے کو بے دردی سے بہا رہے ہیں قوم کے پیسوں سے اشتہاری مہم چلائی جارہی ہے صرف 25 سے 30 ارب روپے دونوں بھائیوں کی تصویریں دکھانے پر ضائع کردیا گیا۔