کریلے کا پانی انسانی جسم کیلئے اتنا مفید کہ جان کر آپ بھی پینے پر مجبور ہو جائیں گے

کریلے کا پانی انسانی جسم کیلئے اتنا مفید کہ جان کر آپ بھی پینے پر مجبور ہو جائیں گے

کریلے کا پانی انسانی جسم کیلئے اتنا مفید کہ جان کر آپ بھی پینے پر مجبور ہو جائیں گے

کراچی:  کریلا ایک ایسی سبزی ہے جسے جنوبی ایشیاءمیں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور گرمیوں کے موسم میں اس کااستعمال زوروشور سے کیا جاتاہے۔ کڑوہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ اسے پسند نہیں کرتے اور اس کا شربت تو بہت ہی کڑوا ہوتا ہے لیکن اس کے فوائد اس قدر ہیں کہ اگلی بار آپ ضرور اس کا شربت پئیں گے۔آئیے آپ کو اس کے کچھ فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
کینسر:اگر اس موذی مرض کی بروقت تشخیص نہ ہوتو یہ جان لیواثابت ہوتا ہے۔کچھ کینسرز جیسے آنت اور مقعد کے کینسر کے لئے کریلے کا جوس بہت مفید پایا گیا ہے۔
انٹی آکسیڈینٹس: انسان صحت کے لئے انٹی آکسیڈینٹس کی جسم میں موجود گی انتہائی ضروری ہوتی ہے۔ ان کی وجہ سے جسم سے زہریلے اور فاسد مادے خارج ہوتے ہیں اور انسان صحت مند رہتاہے۔ کریلے کے جوس کی وجہ سے آپ کے جسم کو انٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار ملے گی اور آپ صھت مند رہیں گے۔

جلد کے لئے مفید
اس کی وجہ سے ہمارا خون صاف ہوتا ہے اور اس کا جلد پر مثبت اثرپڑتا ہے۔ جن لوگوں کوجلد پر دانوں کا مسئلہ درپیش ہوانہیں چاہیے کہ کریلے کا جوس استعمال کریں۔
نظام انہضام: کریلے کے رس کی وجہ سے ایسے انزئمزخارج ہوتے ہیں جن کی وجہ سے نظام انہضام کو تقویت ملتی ہے اور کھانا ٹھیک طرح سے ہضم ہوتا ہے۔
وزن میں کمی: جن افراد کو وزن کم کرنے کی فکرلاحق ہے انہیں چاہیے کہ وہ کریلے کا رس ضرور پئیں،اس میں موجود فائبر کی وجہ سے جسم کو متوازن غذاملتی ہے اور انسان صحت مند رہتا ہے۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی: ہمارے جسم کا مدافعتی نظام سب سے اہم جزو ہے اور اس کی وجہ سے انسان متعددبیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔کریلے کے رس کی وجہ سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا۔
قبض کشائدہ: اگر آپ کو قبض کا مسئلہ رہتا ہے تو روزانہ کی بنیاد پر کریلے کا رس پئیں اور کچھ ہی دن میں فرق دیکھیں