لیوک رونکی نے عمر اکمل سے پی ایس ایل میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ چھین لیا

لیوک رونکی نے عمر اکمل سے پی ایس ایل میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ چھین لیا

دبئی : کراچی کنگز کو پی ایس ایل تھری کے کوالیفائیر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکا چیلنچ درپیش تھا ۔  جہاں مخالف ٹیم نے انہیں باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں آؤٹ  کلاس کردیا ہے ۔

ce6d1d079eb5842b1b284856c1b08f8e

کراچی کنگز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں لیوک رونکی  نے میدان میں آکر کراچی کنگز کے باولر زکو تگنی کاناچ نچا دیا اور پی ایس ایل میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز عمر اکمل سے چھین کراپنے نام کرلیا،انہوں نے 19گیندوں پر نصف سنچری کی جس میں 7چوکے اور 3چھکے شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:معروف آسٹریلوی کرکٹر کی منگیتر نے اسلام قبول کرلیا


اس سے قبل پی ایس ایل میں تیزترین نصف سنچری کا اعزاز عمراکمل کے پاس تھا جہنوں نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں کوئٹہ گلیڈئٹرز کے خلاف دبئی کے ہی میدان میں 22گیندوں پر نصف سنچری بنا ئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں