Get Alerts

تحریک انصاف کا منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس ، 7 دن میں واپسی کی مہلت 

تحریک انصاف کا منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس ، 7 دن میں واپسی کی مہلت 
سورس: File

اسلام آباد: تحریک انصاف  نے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں منحرف ارکان کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے ۔

نوٹس میں ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے ۔ 7 روز تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔