عالمی قوتیں مائنس عمران چاہتی ہیں، اپوزیشن گدھوں کا ٹولہ ہے: غلام سرور خان 

عالمی قوتیں مائنس عمران چاہتی ہیں، اپوزیشن گدھوں کا ٹولہ ہے: غلام سرور خان 

راولپنڈی : وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ مائنس عمران چاہتی ہے ۔ ہم اسمبلی توڑنے اور وزیراعظم کے استعفیٰ کی طرف نہیں جائیں گے، چھانگا مانگا کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے، سندھ حکومت کرپشن میں سب سے آگے ہے وہاں سے پیسہ لاکر لوگوں کا ایمان خریدا جارہا ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا ڈسٹ بن مسلم لیگ نواز ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس حکومت کیخلاف کیا چارج شیٹ ہے؟ جبکہ ہمارے پاس ان کیخلاف چارج شیٹ موجود ہے۔ عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے۔پی پی اور ن لیگ ملک میں باریاں لگاتے  رہے ۔انہوں نے کمیشن لیا، لوٹ مار کی بیرون ملک اپنے اثاثے بنائے۔  مولانا فضل الرحمان نے مدرسوں سے کمائی کی، جتنی کرپشن مولانا فضل الرحمن نے کی اتنی آج تک کسی دینی جماعت نے نہیں کی۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا  نیب میں کہتے ہیں کہ ہم پیش نہیں ہونگے. نواز شریف اور شہباز کے خلاف کرپشن، پانامہ ہے تب تو ن لیگ کی حکومت تھی۔ پہلے دن سے وزیراعظم کی تقریر کے موقع پر ہلڑ بازی  گندی زبان استعمال کرتے رہے،۔یہ عمران خان سے این آر او چاہتے تھے لیکن نہیں ملا۔ عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی بنائی جبکہ ان کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے، وزیراعظم نے برملا کہا کہ ہم کسی بلاک کا حصہ نہیں بنیں گے جبکہ مولانا نے کہا بائیڈن کو ہمارے معاملات کو سدھارنے میں مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کرپٹ گدھوں کا مافیا ہے ۔ میڈیا کہہ رہا ہے کہ ڈالرز آرہے ہیں ۔پچیس بائیس کروڑ میں بکنے کی باتیں ہورہی ہیں۔اگر کوئی رکن تحریک انصاف سے منحرف ہے تو اس سے کوئی زبردستی ووٹ لے سکتا ہے؟حکومت کی جانب سے اس کے اوپر ریفرنس تیار ہورہا ہے اور سپریم کورٹ اس کی  تشریح کر سکتی ہے۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ تمام مسلم لیگیوں کو چیلنج کرکے کہہ رہا ہوں آج معاشرے میں جتنی برائی ہے اس کا محرک نواز شریف ہے.؟ آصف زرداری نے بھی کوئی کمی نہیں چھوڑی۔  آج لوگ ممبران اسمبلی کے گھروں اور دفاتر کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ عوام چاہتی ہے مائنس تھری چوروں سے جان چھوٹے تاہم مسلم لیگ اور پی پی پی میں بھی اچھے لوگ ہیں جنہیں ان شیطانوں نے گمراہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آج سازش ملک کے خلاف ہے جن کے ذمہ دار تین منہ کالے ہیں۔  لیڈر وہ ہوتا جو سارے پتے نہ دکھائے ان کے پتے بھی ہیں موقع بھی ہے اور وقت بھی ہے.ہمیں کوئی پریشانی نہیں، اپوزیشن میں بیٹھنا بھی ہمارے لیئے اعزاز کی بات ہوگی.ہم ہارے تو اپنی ہار تسلیم کریں گے۔علیم خان اور جہانگیر ترین کا کرادرا کیسا دیکھتے ہیں؟ صحافی کا سوال ۔سو فار اچھا رول نہیں ہے، اللہ راہ راست پر لائے.

مصنف کے بارے میں