Get Alerts

عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو جھگڑالو قرار دے دیا 

عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو جھگڑالو قرار دے دیا 
سورس: File

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو جھگڑالو سے تشبیہ دے دی ہے۔ 

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی آج کی تقریر کا کچھ حصہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ کے دل میں ہے اسے قرآن نہ بنائیں۔ جس چیز کا آپ حوالہ دے رہے ہیں ایسا قرآن مجید کہیں نہیں لکھا۔

انہوں نے سورۃ البقرہ کی آیت کا ترجمہ ٹویٹ کرتے کہا کہ اللہ رب العزت نے ایسے لوگوں کو جھگڑالو کہا ہے جہ اپنے دل کی بات پر اللہ تعالیٰ کو گواہ لاتے ہیں۔