عمران خان اس وقت ایک سیاسی دہشت گرد کا روپ دھار چکا ہے ،وفاقی وزیرمریم اورنگزیب

عمران خان اس وقت ایک سیاسی دہشت گرد کا روپ دھار چکا ہے ،وفاقی وزیرمریم اورنگزیب

لاہور :وفاقی وزیر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت ایک سیاسی دہشت گرد کا روپ دھار چکا ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا  نیوز کانفرنس  میں کہنا تھا کہ عمران خان حکومت چھن جانے پر پاگل پن کا شکار ہوچکے ہیں،عمران خان ہتھیاروں اور غنڈوں سے لیس ہوکر اسلام آباد پہنچا، اس نے الزامات کا جواب دینے کی بجائے جلاؤ گھیراؤ  کیا،  کل اس  کے حواریوں نے اس  کی مرضی  سے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کیا ۔پولیس عدالتی وارنٹ پر عملدرآمد کیلئے پہنچی تو اس پر پتھراؤ کیاگیا۔

مریم اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ مران خان ڈرپوک،فارن ایجنٹ شخص ہے جو عدالت کے سامنےپیش نہیں ہوناچاہتا اور  اسلحہ،غنڈہ گردی اوربدمعاشی سےعدالت کو ڈرارہا ہے، عمران خان نے ہر موقع پر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملک میں افراتفری پھیلانے کے باوجودعمران خان کل بھی عدالت پیش  نہیں  ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کسی بھی ملک کی پولیس معاشرے کے تحفظ کیلئے ہوتی ہے، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس گاڑیوں کو جلایا،اہلکاروں پر ڈنڈے برسائے، دہشت گرد گروہ غلیلوں ، پتھروں اور پٹرول بموں سے پولیس کو نشانہ بناتے رہے، کیاکوئی سیاسی جماعت اس قسم کےاوچھےہتھکنڈے استعمال کرسکتی ہے؟ 
عمران خان آج آئین اورریاست کی رٹ کو ٹکڑے،ٹکڑے کررہاہے، پی ٹی آئی گلگت بلتستان پولیس کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر ر ہی ہے ۔ 

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے عمران خان کو آنے نہیں دیا جارہا،حالانکہ پولیس اسے لینے گئی تھی، مریم اورنگزیب  نے کہا  کہ آج اس دہشت گرد کو کوئی پکڑنے والا نہیں،اسے کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، کل پولیس کی گاڑیوں اورشہریوں کی موٹرسائیکلوں کو جلایا گیا،عدالتوں نےکچھ نہ کہا، 
پولیس والوں کی گاڑی میں عمران خان کی حاضری لگانے کیلئے بھجوایا گیا، عدالتوں اورمعاشرےکےمحافظوں کی رٹ اگرچیلنج ہوگی تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی،
کل دنیا کویہ بتایا گیا جتھے اور غنڈے عدالتوں پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔ 

،وفاقی وزیراطلاعات نے کہا عمران خان کھلےعام ملک،آئین اورقانون کوپامال کررہے ہیں،کوئی روکنےوالانہیں، دہشت گرد،غنڈےلےکراسلام آبادپہنچنےوالےکوگاڑی میں بیٹھ کرحاضری لگانےکی رعایت دی گئی، عمران خان کوگاڑی میں حاضری لگانےکی اجازت دے کرپولیس کی رٹ چیلنج کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کےپاس تلاشی دینےکیلئےجواب نہیں ہے،  اس کےگھرسےاسلحہ اوردہشت گردتنظیموں کے لوگ برآمدہورہےہیں، 
عمران خان خود  دہشت گردذہنیت کامالک ہے،گھروں میں ہتھیاراورپتھررکھتاہے،  اور  اپنے رویے سے  یہ  پیغام دے رہا ہے کہ  وہ قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہے،  زمان پارک دہشت گردوں کا ایک مورچہ بن چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں