پی ایس ایل 8 کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، شاہین آفریدی کپتان مقرر

پی ایس ایل 8 کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، شاہین آفریدی کپتان مقرر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 8 کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اور چیمپین ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 8 ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5 ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے 2 ، 2 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔


لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان، محمد حارث، رائلی روسو، اعظم خان، کیرن پولارڈ اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم شامل ہیں۔
ان کے علاوہ راشد خان، عباس آفریدی اور احسان اللہ بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ صائم ایوب کو 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں