کراچی: ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔کراچی میں سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمازِ عید ادا کی۔
اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ نماز کے دوران ملک و قوم کی بقا، سلامتی، اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز کے اختتام پر بوہری برادری کے افراد نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔
نمازِ عید کے اجتماعات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے تاکہ عوام محفوظ ماحول میں عبادت کر سکیں۔