Get Alerts

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے اور خوشیوں کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس موقع پر مندروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے .

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی دیوالی کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے جو اندھیرے پر روشنی کی فتح اور مایوسی پر امید کی علامت ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان میں ہندو برادری کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار قوم کی ترقی اور مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ٹیگز: